ن لیگ کی ناکامیوں کا سلسلہ شرو ع ہونے والا ہے ، عمر کسانہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ناکامیوں کا سلسلہ شرو ع ہونے والا ہے سب سے پہلے پانامہ لیکس پر قائم جے آئی ٹی میں انکو رسوائی کا سامنا ہوگااور تحریک انصاف فتح کے ساتھ عوام کے سامنے سرخروہو گی ۔ایک طرف وزیر اعظم اپنے عہدے سے جائیں گے تو دوسری جانب عوام انکو الیکشن 2018میں بھی بری طرح شکست دلوائیں گے ۔ن لیگ نے اپنے اقتدار میں جتنا ظلم عوام پر کیا ہے وہ لٹانے کا وقت قریب آگیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ لوگ اب مشرف کے دور کوبہتر قرار دے رہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان دونوں بھائیوں نے حکومت کرتے ہوئے آمر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
چار سالوں میں عوام کبھی مہنگائی کا رونا روتے رہے اور کبھی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلتے رہے ۔
جبکہ لاہور شہر کی ہرسڑک کو کمیشن کے چکر میں کھو دا ہوا ہے جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہو چکے ہیں ۔