نیشنل قومی امن کمیٹی کا پاکستان میں امن کی ضرورت کے عنوان سے سیمینار

نیشنل قومی امن کمیٹی کا پاکستان میں امن کی ضرورت کے عنوان سے سیمینار

  

لاہور (پ ر )لاہور پریس کلب میں نیشنل قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم آھنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں امن کی ضرورت کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں مرکزی چیئر مین نیشنل قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم آھنگی سید ایز ظہیر ہاشمی نے ،اقلیتی رہنماء خلیل کامران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی اور پاکستان میں امن کی ضرورت پر روشنی ڈالی، ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ آج پوری دنیا کو امن کی ضرورت ہے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام امن کے بغیر ممکن نہیں ہے امن کے لیے تمام پاکستانی قوم کو گروہوں اور فرقہ بندیوں سے نکل کر سب سے پہلے انسانیت اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

پاکستان میں رہنے والے اپنے ہندو،عیسائی اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ عملی اخوت اور بھائی چارے کا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ بین الااقوامی قوتیں اسلام دشمن ہیں اور وہ ملک پاکستان میں سب کو ایک دوسر ے سے لڑوا کر بدامنی پھیلانا چاہتیں ہیں اس لی ہمیں مل جل کر رہتے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیا ل رکھنا چاہیے یہ کام اخوت اور بھائی چارے کے بغیر ممکن نہیں ہے ہمیں بحثیت پوری قوم ملک کی ترقی اور امن کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک پاکستان خشحال ہوسیمینار کے اختتام پر مرکزی چیئر مین ایاز ظہیر ہاشمی نے ضلع لاہور کی باڈی کا اعلان کیا اور نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے جس میں ضلع لاہور کے چیئر مین حافظ راشد منہاس،وائس چہیر میں عبدالغنی خاں،وائس چیئر مین ولایت علی بیگ ،وائس چیئرمین رانا حبیب ،وائس چیئر مین حافظ مقبول ،صدر لاہور ارشد علی گجر ،چیف کوارڈنیٹر حافظ فرحان،جنرل سیکرٹری رانا جمشید ،سینئر نائب صدر عباس خان ،میڈیا کوارڈنیٹر چوہدری طالب ،مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب اقتداد علی ثاقب حلف لیتے ہوئے نو ٹیفکیشن وصول کیے اسکے بعد ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -