طبی سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں،عرفان دولتانہ

طبی سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں،عرفان دولتانہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں طبی سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اس ا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے میں غریب، نادار اور مستحق مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگا۔

اور عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں اور تکلیفوں کو راحت میں بدلنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -