عزم علم گرلز سکول‘ بند روڈ‘ فیصل کالونی کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

عزم علم گرلز سکول‘ بند روڈ‘ فیصل کالونی کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(پ ر) عزم علم گرلز سکول‘ بند روڈ‘ فیصل کالونی‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نور فاطمہ ہائی سکول‘ رسول پورہ‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن لاہور‘درس بڑے میاں‘ مغلپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد179 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -