تائیوان،آرٹسٹ نے دلچسپ طریقے سے ’ ’بروس لی‘ ‘کا پورٹریٹ تیار کرلیا

تائیوان،آرٹسٹ نے دلچسپ طریقے سے ’ ’بروس لی‘ ‘کا پورٹریٹ تیار کرلیا
 تائیوان،آرٹسٹ نے دلچسپ طریقے سے ’ ’بروس لی‘ ‘کا پورٹریٹ تیار کرلیا

  

تاپی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کئی ایسے باصلاحیت اور ماہر آرٹسٹ ہیں جو اپنی فنکاری اور ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے شاندار کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔تائیوان میں ایسے ہی ایک ماہر اسٹریٹ پرفارمر نے دلچسپ انداز میں مارشل آرٹ کے ماہربروس لیکا شاندار پورٹریٹ تیار کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔اس ماہر فنکار نے لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے پینٹنگ تیار کی جو پہلے تو سمجھ نہ آئی، لیکن جیسے ہی اس فنکار نے اس کینوس کو الٹا کیا، تو بروس لی کا ایسا شاندارپورٹریٹ سامنے آیا، جسے دیکھ کر شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -