شارک کا چھلانگ لگا کر کشتی میں موجود مچھیرے پر حملہ

شارک کا چھلانگ لگا کر کشتی میں موجود مچھیرے پر حملہ
 شارک کا چھلانگ لگا کر کشتی میں موجود مچھیرے پر حملہ

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر میں شکار جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے اور بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں جس سے زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلیا میں جب ایک بھاری بھرکم شارک سمندر کے پانی سے چھلانگ لگا کر کشتی میں گھس آئی اور مچھیرے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔آسٹریلیا میں 73 سالہ ٹیری سیل ووڈ نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر شکار میں مصروف تھا کہ اچانک ایک 200 کلو گرام وزنی بھاری بھرکم سفید شارک دھڑام سے ان کی کشتی میں آ گری اور مچھیرے پر حملہ کردیا، 8.8 فٹ لمبی شارک کے اچانک حملے میں ٹیری سیل ووڈ کشتی میں گر کر شدید زخمی ہو گئے اور ان کے بازو پر گہرے زخم آئے۔ٹیری سیل گھبرانے کے بجائے ہمت سے کام لیتے ہوئے فوراً کشتی میں بلند جگہ پر چڑھ گئے اور کسی طرح ریڈیو تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جس کے ذریعے انہوں نے مدد طلب کی جب کہ اس دوران مچھلی نے کشتی کے عرشے پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -