ناروے،بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا تجارتی بحری جہاز

ناروے،بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا تجارتی بحری جہاز
ناروے،بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا تجارتی بحری جہاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ناروے(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سمندروں میں اس وقت سیکڑوں بحری جہاز ایک سے دوسرے ملک جارہے ہیں اور ان کا شور، رسنے والا تیل اور دیگر آلودگیاں سمندروں کو متاثر کررہی ہیں اس کے لیے ناروے کی کمپنی یارا دنیا کا پہلا مکمل طور پر بجلی سے چلنے والا بحری جہاز بنارہی ہے جو کسی حد تک خودکار بھی ہے۔یارا نے ایک اور ٹیکنالوجی کمپنی کانگسبرگ کے تعاون سے الیکٹریکل شپ یعنی برقی بحری جہاز پر کام شروع کردیا ہے جو اگلے سال کے آخر میں پانی میں اتارا جائے گا۔ اس جہاز کو یارا برکلینڈ کا نام دیا گیا ہے جو سمندر کے کنارے واقع دو شہروں بریوک سے لاروک تک کیمیائی مادے اور مصنوعی کھادیں (فرٹیلائزر) لے کر آئے گا۔ 2018 تک اسے نیم خودکار اور 2020 تک مکمل طور پر آٹومیٹک بنایا جاسکے گا۔ اس طرح اسے چلانے کے لیے کسی انسان کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فی الحال ایک سے دوسری جگہ یہ سامان پہنچانے کے لیے 40 ہزار ٹرک استعمال ہورہے ہیں۔بحری جہاز کے استعمال سے ایک جانب تو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب 40 ہزار ٹرکوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
بیٹری سے چلنے والا یہ جہاز کئی طرح سے ماحول دوست ثابت ہوگا۔