کر پشن کیس،نیب نے 110ملین روپے کی آخری قسط ملزمان سے وصول کرلی

کر پشن کیس،نیب نے 110ملین روپے کی آخری قسط ملزمان سے وصول کرلی

  

لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے 345.3ملین روپے کے کر پشن کیس میں110ملین روپے کی آخری قسط ملزمان ڈائیوائین ڈویلپرز پرائیویٹ کمپنی سے وصول کرکے سعودی پاک رئیل اسٹیٹ کے حکام کے حوالے کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پاک نے 345.38 ملین روپے کے غبن کی درخواست نیب لاہور میں جمع کروائی ۔ نیب کو تفتیش کے دوران پتہ چلاکہ سعودی پاک رئیل اسٹیٹ نے 108ملین روپے میں 30 کنال زمین خرید ی اور ڈائیوائین ڈویلپرز سے 90 مکانات کی تعمیر کا معاہدہ کیا جسکی کل لاگت 205.30ملین روپے طے کی گئی۔ دریں اثناء سعودی پاک نے 313 ملین روپے ادا کر دئے جبکہ ڈائیوائین ڈویلپرزنے دھوکہ دہی کرتے ہوئے معاہدے کی پاسداری نہ کی اور مکانات کی تعمیر سے گریز کیا۔ ملزم محمد امجد عزیز کے خلاف درخواست پر نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے والنٹری ریٹرن کے تحت مکمل رقم 345.38ملین روپے اقساط میں وصول کی اور گاہے بگاہے سعودی پاک رئیل اسٹیٹ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ جس کی آخری رقم 110ملین روپے کا چیک سعودی پاک رئیل اسٹیٹ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -