سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر تے ہوئے پولیس کو اداکار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار اداکار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے کیونکہ خدشہ ہے کہ پولیس اداکارہ کو گرفتار کر لے گی۔ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ5 جون کو عدالت میں پیش کرنی کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -