پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا،ڈاکٹر عبدالقدیرخان

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو ...

  

لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اورعالم اسلام کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حصول تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر شیخ محمد طاہر انجم کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ میرے والد ہیڈ ماسٹر اور میرا پورا گھرانہ تعلیمی رجحان رکھتا تھا، میں نے سرکاری سکولوں میں ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی اور مسلسل کامیابیوں کے بعد کراچی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ جہالت کے خاتمے ، منشیات سے بچاؤ اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے تعلیم کا ہی سہرا لینا چاہئے اسی لئے میں نے بھی میانوالی میں ایک کالج قائم کیا ہے جہاں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں اور وہ کالج کامیابی سے چل رہا ہے۔

عبدالقدیرخان

مزید :

صفحہ آخر -