رنگ روڈمنصوبے سے متعلق درخواستیں یکجا کرکے سماعت مقرر کرنے کا حکم

رنگ روڈمنصوبے سے متعلق درخواستیں یکجا کرکے سماعت مقرر کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں رنگ روڈمنصوبے کے حوالے سے دائردرخواستوں پرسماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے وکلاء نے عدالت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیاتاہم عدالت عالیہ نے اعتراض نظراندازکرتے ہوئے رنگ روڈمنصوبے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرکے 2جون کو سماعت کے لئے لگانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شاہد جمیل خان نیرنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے دائردرخواستوں پرسماعت کی ، عدالت میں کمشنرعبداللہ سنبل پیش ہوئے، بحریہ ٹاؤن کے وکلاء خواجہ احمد طارق رحیم اوراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے عدالت پرعدم اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس عدالت کے ایک حکم کی وجہ سے انہیں نقصان ہوا، انہوں نے استدعا کی کہ کیس کو کسی اورعدالت میں بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی جائے تاہم عدالت نے درخواست گزارکے وکلاء کے اعتراض کو نظرانداز کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -