سعودی عرب سے بے دخل مزید 100 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے بے دخل مزید 100 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور(صباح نیوز)سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی پانچ مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی پانچ مختلف پروازوں کے ذریعے پیر کے روز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنے والے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایف آئی اے کے مطابق بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سینکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدرکرچکا ہے۔

پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -