عیدکے چاندکیساتھ وزیراعظم کی نااہلی کی خو شخبری بھی ملے گی، تحریک انصاف

عیدکے چاندکیساتھ وزیراعظم کی نااہلی کی خو شخبری بھی ملے گی، تحریک انصاف

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات60روزسے آگے ایک روزبھی نہیں جا ئے گی ،عیدکے چاندکے ساتھ لوگوں کووزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی کوشخبری بھی ملے گی۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فوادچو دھری نے کہاکہ عدالت نے پی ٹی آئی پراعتراضات مستردکردیئے ہیں ،عدالت نے کہا ہے کہ کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،سپریم کورٹ نے واضح کردیاہے کہ معاملہ ساٹھ دن سے آگے جائیگانہ ہی کسی کوجے آئی ٹی پراثراندازہونے دیں گے ۔ وزیراعظم اوراسحاق ڈارجے آئی ٹی پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں ،حسین نوازکے اعتراضات سے جے آئی ٹی کودباؤمیں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،مگرعدالت نے حسین نوازکے تمام اعتراضات کومستردکردیا۔جے آئی ٹی کوقانونی طورپرکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جے آئی ٹی پردباؤڈالنے کیلئے 21ارکان پراعتراضات کئے گئے یہ دونون وائٹ کالرٹریس کرنے کے ماہرہیں ،ان پراعتراض درست نہیں سمن کے باوجودسعیدمحمدپیش ہوئے ن لیگ کوپتہ چل گیاہے کہ معاملہ کدھرجارہاہے اس لئے وہ جے آئی ٹی پردباؤڈال رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -