رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے 15جون تک ائیر لائنز کاکرایہ ایک لاکھ سے زائدہو گیا

رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے 15جون تک ائیر لائنز کاکرایہ ایک لاکھ سے زائدہو ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رمضان عمرہ کے لیے 15جون تک ائیر لائنز کاکرایہ ایک لاکھ سے اوپر ہو گیا،براہ راست جانے والی سعودی ائیرلائنز،پی آئی اے، ائیربلیو، شاہین ائیرلائنز نے سسٹم پر ہاؤس فل کے بورڈ لگا دئیے،گلف ائیر،اتحاد ائیر،ایمریٹس کے کرائے بھی 90ہزار تک پہنچ گئے،ائیرلائنز نے مخصوص ٹریول ایجنٹ کے ساتھ مانپلی کے ساتھ دھڑے سے عمرہ زائرین کو لوٹنا شروع کر دیا ،ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں عمرہ ویزہ لگے پاسپورٹ ایکسپائر ہونے لگے عمرہ زائرین نے سول ایوی ایشن حکام اور وزارت مذہبی امور سے ایکشن لینے کی درخواست کر دی،براہ راست جانے والی ائیرلائنز کا کرایہ ایک لاکھ10ہزار تک کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -