ڈراپ کمپنیوں نے خود ہی عمرہ پر کوٹہ لگا کر ٹریول ایجنٹوں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

ڈراپ کمپنیوں نے خود ہی عمرہ پر کوٹہ لگا کر ٹریول ایجنٹوں کو بلیک میل کرنا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ ویزہ کے لیے سعودی قونصلیٹ میں پاسپورٹ جمع کرانے والی ڈراپ کمپنیوں نے خود بخود ہی عمرہ پر کوٹہ لگا کر ملک بھر کے ٹریول ایجنٹوں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا،سعودی قونصلیٹ کے سخت ترین احکامات کے باوجود 50روپے کی بجائے دو ہزار سے تین ہزار روپے فی پاسپورٹ لینے کی تصدیق ہو گئی ،50روپے لینا ان کا قانونی حق ہے ،ڈراپ کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کر کے نذرانے کی اضافی رقم وصول کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے ،سعودی قونصلیٹ نے ایک دفعہ پھرعمرہ ویزوں پر کسی قسم کے کوٹہ کی مخالفت کر دی ،سعودی وزارت الحج کے اعلان کے مطابق نان سٹاپ عمرہ ویزہ جاری رہے گا جو ڈراپ کمپنی اضافی پیسے لے اس کی تحریری اطلاع دی جائے اس کے خلاف ایکشن ہو گا اور بلیک لسٹ بھی ہو سکتی ہے سعودی قونصلیٹ کے ذرائع کی گفتگو،عمرہ ویزے 15شوال تک لگیں گے ،اپروول بھی آتی رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -