حافظ سعید نظر بندی کی درخواست ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت

حافظ سعید نظر بندی کی درخواست ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نظر بندی کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت دے دی ،جسٹس عبدالمسیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے نظر بندی کے بارے میں وفاقی ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔

مزید :

صفحہ آخر -