وفاقی سیکرٹری قانون سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

وفاقی سیکرٹری قانون سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں وفاقی سیکرٹری قانون سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب مانگ لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سلیم اقبال سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکرٹری قانون کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کاحکم دیا تھا لیکن عدالتی احکامات کو نظر انداز کر کے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے۔

وفاقی سیکرٹری

مزید :

صفحہ آخر -