میڈیا کوریج پر پابندی ،اے ایس ایف کوایس او پیز بنانے کی ہدایت

میڈیا کوریج پر پابندی ،اے ایس ایف کوایس او پیز بنانے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کے خلاف درخواست پر اے ایس ایف کو5جون تک ایس او پیز بنانے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی تنظیموں کی درخواست پر سماعت کی جس میں لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا کوریج کی پابندی کو چیلنج کیا گیا، سماعت کے دوران اے ایس ایف کے سینئر افسر نے بتایا کہ میڈیا کوریج پر پابندی نہیں ہے تاہم سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے کوریج اجازت سے مشروط ہے، اے ایس ایف کے آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ جو کوئی بھی کوریج کرنا چاہتا ہے وہ درخواست دے کر اجازت لے سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -