توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پنجاب کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پنجاب کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے مشتاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جادو ٹونہ کرنے والے عاملوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواستیں دیں،عاملوں کے گروہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود پولیس حکام سکیورٹی فراہم نہیں کر رہے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -