برطانوی خاتون سمیعہ قتل کیس منتقلی کی درخواست ، ملزمان کو 14 جون کیلئے نوٹسز

برطانوی خاتون سمیعہ قتل کیس منتقلی کی درخواست ، ملزمان کو 14 جون کیلئے نوٹسز

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزمان کو 14 جون کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مقتولہ کے شوہر مختار کاظم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مقدمہ کو جہلم سے لاہور منتقل کر دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -