آلودگی کی جانچ کے لئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست، کارروائی 2 جون تک ملتوی

آلودگی کی جانچ کے لئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست، کارروائی 2 جون تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)آلودگی کی جانچ کے لئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست پر کارروائی 2 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے شیراز ذکا ء کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں ماحولیاتی اور آبی کی آلودگی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کے تدارک کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کی جانچ کرنے والی لیبارٹری فعال نہیں کر رہی۔

مزید :

صفحہ آخر -