چیف جسٹس منصورعلی شاہ سے لاہورٹیکس بارکے 20رکنی وکلاء کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس منصورعلی شاہ سے لاہورٹیکس بارکے 20رکنی وکلاء کے وفد کی ملاقات

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سے لاہورٹیکس بارکے 20رکنی وکلاء کے وفد کی ملاقات کی ،مصالحتی نظام کو فعال کرنے کے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال ، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ مصالحتی نظام کی کامیابی کے لئے وکلاء کا تعاون انتہائی ضروری ہے،ججز کے ساتھ ساتھ وکلاء کو تربیتی کورسز کروانے کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ وفد میں صدرلاہورٹیکس بار چودھری قمرالزمان ،چیئرمین مصالحتی کمیٹی لاہورٹیکس بار حسیب اللہ خان،، نائب صدرٹیکس بار شہبازصدیق ، سیکرٹری عبدالوحید سمیت فرحان شہزاد،رانا مبشرحسن، ظفراقبال کلانوری سمیت دیگروکلاء شامل تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں مصالحتی نظام کو فعال کرنے اورٹیکس کے کیسز کی جلد سماعت کے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -