قتل کی اپیلوں اورنیب کیسز کی سماعت کیلئے ڈویژن بنچز کی تشکیل نو

قتل کی اپیلوں اورنیب کیسز کی سماعت کیلئے ڈویژن بنچز کی تشکیل نو

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں رمضان المبارک کے دوران مقدمات کی سماعت صبح 9بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک ہوگی ، انسداددہشت گردی مقدمات ، قتل کی اپیلوں اورنیب کیسز کی سماعت کے لئے ڈویژن بنچز کی تشکیل نوکردی گئی ہے۔ لاہورہائیکورٹ کی رمضان المبارک کے دوران پرنسپل سیٹ پر 29 مئی سے یکم جولائی تک 13ڈویڑن اور43 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرارنے ججز روسٹرجاری کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -