غیرتسلی بخش جواب دینے پر نادرا اور وزارت داخلہ کے وکیل پراظہار برہمی

غیرتسلی بخش جواب دینے پر نادرا اور وزارت داخلہ کے وکیل پراظہار برہمی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کمسن پشتون بچیوں کے (ب) فارم منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر غیرتسلی بخش جواب دینے پر نادرا اور وزارت داخلہ کے وکیل پر اظہار برہمی کی اور جامع جواب دینے کے لئے آخری موقع دے دیا ہے۔جسٹس شاہد حمید ڈار نے کمسن بچیوں کے باپ ولی محمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ ہائیکورٹ نے حساس ادارے کے بارے میں غیرذمہ دار بیان پر نادرا کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیاہے، جسٹس شاہد حمید ڈار نے افسوس کا اظہار کیا کہ 4 مہینے گزر گئے لیکن نادرا نے جواب داخل نہیں کرایا، عدالت عالیہ نے جواب داخل کرانے کے لئے نادرا کو 6 جون تک آخری موقع دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -