آج قومی سلامتی کمیٹی کی صدارت کرینگے

آج قومی سلامتی کمیٹی کی صدارت کرینگے
 آج قومی سلامتی کمیٹی کی صدارت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پالیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کی تیاری پر بریفنگ دیں گے ۔جبکہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو چیئرمین کمیٹی سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -