ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری

ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری
ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری

  

کراچی(آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ میں ذوالفقار مرزا کے فریال تالپور اور پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات کے کیخلاف فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت،عدالت نے ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے زوالفقار مرزا کے فریال تالپور اور پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات کے کیخلاف فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سابق وزیرداخلہ سندھ زولفقار مرزا نے متعدد بار زرداری خاندان اور بالخصوص فریال تالپور پر دہشتگردوں سے روابط کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں ،درخواست گزار اور ان کے خاندان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے،زوالفقار مرزا کو میڈیا پر ایسا بیانات دینے سے روکا جائے ،عدالت نے زولفقار مرزا کوآئندہ سماعت تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ذوالفقار مرزا

مزید :

صفحہ آخر -