اہلیہ کا فون آنے پر تقریر بھول گئے

اہلیہ کا فون آنے پر تقریر بھول گئے
اہلیہ کا فون آنے پر تقریر بھول گئے

  

اسلام آباد(آن لائن) متحدہ قومی مونٹ پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق سینٹ میں تقریر کے دوران اہلیہ کے فون آنے پر تقریر بھول گئے اور چیئرمین سینٹ سے تقریر کرنے سے معذرت کر لی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس جاری تھا جس میں سینٹر میاں عتیق (پی ایس ڈی پی ) پر تقریر کررہے تھے کہ ان کی اہلیہ کا فون آگیا جسے سننے کے لیے وہ باہر چلے گئے جب واپس آئے تو کہا کہ چیئرمین صاحب معذرت چاہتا ہوں میری اہلیہ کا فون آیا فون سننے کے بعد دماغی طورپر شاک میں ہوں اس لیے تقریر بھول گیا مجھے کل تک کی جازت دی جائے اس پر چیئرمین سینٹ نے ہنستے ہو ئے انہیں کل تقریر کرنے کی اجازت دے دی جب کہ سینٹر مشاہداللہ خان نے ہستے ہوئے سوال کیا کہ کس طرح کا دماغی صدما پہنچا اور کیوں جس پر چیئرمین سینٹ سمیت پورا ایوان قہقوں سے گونج اٹھا اور میاں عتیق شرمندہ ہوکر اپنے سیٹ پر بیٹھہ گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -