عدالت نے درست فیصلہ کیا

عدالت نے درست فیصلہ کیا
عدالت نے درست فیصلہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین نواز کی درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ کیا، درخواست گزاروں کوپتا تھا سپریم کورٹ ان کی درخواست کوپذیرائی نہیں بخشے گی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبرز پر اعتراض صرف ان پر پریشر ڈالنے کے لیے کیا انہوں نے پیش بندی کی کہ جے آئی ٹی آزادانہ فیصلہ نہ کرے دباؤ میں کرے۔اعتزاز احسن کاتفتیش میں وکیل ساتھ رکھنے کی درخواست پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھاکہ وکیل ساتھ رکھنے کی اجازت تو پھر ہر ملزم کو ہرتھانیدار کی تفتیش میں ہو، تفتیشی عمل میں وکیل کو بیٹھنے دینا غیر قانونی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سوالنامہ دیا جاتا تو سب ایک دوسرے سے ہم آہنگ جواب تیار کرلیں، ہم آہنگ جواب سے تو پھر تفتیش کا سارا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -