معیاری علا ج اور ادویات کی فر اہمی حکومت کا بنیادی فر ض ہے،ممنون حسین

معیاری علا ج اور ادویات کی فر اہمی حکومت کا بنیادی فر ض ہے،ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ یہ حکومت اور معا شرہ کا بنیادی فر ض ہے کہ وہ معیاری علا ج اور ضروری ادویات ارزاں نر خو ں پر عوام کو فر اہم کریں۔ انہوں نے وفا قی محتسب کے دفتر کو سر اہاجس نے پمز میں داخل مر یضو ں کو 100 فیصد ادویات فر اہم کرنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی ہے۔ صدر ممنون حسین ایوان صدر میں ما نیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جو پمز میں داخل مر یضو ں کو 100فیصد ادویات فر اہم کرتی ہے ،اس موقع پر وفاقی محتسب سلمان فارو قی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ، وائس چانسلر SZABMU مئیر اسلام آباد عنصر عزیز ، اعلی حکام فا رماسیٹویکل کمپنیوں کے نمائندے ، صحت کے مختلف محکموں کے مشیر بھی مو جود تھے۔ صدر مملکت نے جعلی ادویات کی مارکیٹ کے لئے 2D بار کو ڈنگ کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا جو وفاقی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ مو جودہ وفا قی میڈیکل کالج گز شتہ پا نچ سال سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی الفا رابی لیبارٹری میں منتقل کر دیا جائے گا ، جو WHO کے لئے استعمال ہو گا اور منشیات کی جانچ کی منظوری دیگا ، صدر مملکت نے اس سلسلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ WHO کی منشیات کی ایکر یڈیشن ملک کو اس قابل بنائے گی کہ دو اسازی کی بر آمد ات میں اضافہ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخا ئر حاصل کر سکے ، صد ر مملکت نے وفا قی محتسب کے مطالعہ کو سراہا جو ضروری ادویات کی دستیابی اعلیٰ معیار، افا دیت ،حفا ظت ،سستی، کم قیمت جعلی ادویات پر چیک اور زند گی بچانے والی ادویات کی فر اہمی سے متعلق ہے۔
ممنون حسین

مزید :

صفحہ آخر -