انڈونیشیا میں ’’چوری برائے تاوان‘‘ کے ماہر بندر

انڈونیشیا میں ’’چوری برائے تاوان‘‘ کے ماہر بندر
 انڈونیشیا میں ’’چوری برائے تاوان‘‘ کے ماہر بندر

  

بالی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ہفت روزہ سائنسی جریدے ’نیوسائنٹسٹ‘ نے ایک دلچسپ خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے بندر اتنے چالاک ہوچکے ہیں کہ وہ سیاحوں کی قیمتی اشیا چراتے ہیں اور انہیں کھانے کے بدلے فروخت کررہے ہیں۔چوری برائے تاوان کی ایک دلچسپ ویڈیو میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ انڈونیشیا کے بندر بہت مہارت سے سیاحوں کے دھوپ کے چشمے، کیمرے اور موبائل فون اچک لیتے ہیں اور بھاگ کر دور کسی جگہ رک جاتے ہیں۔ جب انہیں کھانے کی کوئی چیز دی جائے تب ہی وہ اس شے کو واپس کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -