بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 20کلوگرام دھماکہ مواد ناکار ہ بنا دیا

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 20کلوگرام دھماکہ مواد ناکار ہ بنا دیا

  

سبی(اے این این)بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا ،ضلع کوہلو کے علاقے و ڈیرہ بگٹی میں آپریشن درالفساد کے تحت لیویز نے کامیابی کارروائی کرکے 20کلوگرام دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا جبکہ بھاری اسلحہ برآمد کرلیا، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں مزید سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر دہشت گردوں کے خاتمہ سمیت خطرناک اسلحہ کی برآمد گی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں ملک بھر میں جاری آپریشن درالفساد میں کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کوہلوآغا بنیل اختر کی ہدایت پر گزشتہ شب کوہلو کے علاقہ پرائی میسایک گار میں لیویز فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے تین عدد آئی پی جی سیون کے گولے ، 9عدد فیوز اینٹی پرسن2 عدد ڈیٹونیٹر الیکڑک تار4 عدد اینٹی ٹینک بم کور ایک عدد اور20 کلو بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا مزیدتفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سنگسیلہ کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی ہدایات پر لیویز فورسز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے15 کلو دھماکہ خیز مواد دو عدد اینٹی ٹینک بارودی سرنگ دو عدد فیز برآمد کرلیا مزید تفتیش مقامی لیویز فورس ڈیرہ بگٹی نے شروع کردی ۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل سوئی کے علاقہ تلی مٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین نصب بارودی سرنگ سے ٹریکٹر ٹکر گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے نتیجے میں ٹریکڑ مکمل طور پر تباہ ہوگا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور شدید ذخمی ہوا جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال سوئی لے جایا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ کی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -