بابری مسجد کیس، ایل کے ایڈوانی، منوہر جوشی سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما آج عدالت میں پیش ہونگے

بابری مسجد کیس، ایل کے ایڈوانی، منوہر جوشی سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما آج ...

  

لکھنو(اے این این) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنما ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور امہ بھارتی بابری مسجد کیس میں (آج) منگل کوسینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی) کی عدالت میں پیش ہونگے جہاں ان کیخلاف چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی کے جج ایس کے یادیو نے مذکورہ بالا رہنماؤں کے علاوہ وینائے کاتیار، ویشنو ہری دالمیا اور سودیوی ریتم بارا کو بھی ذاتی طورپر پیش ہونے کی ہدایت کررکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ کسی کو پیش ہونے سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19اپریل کو سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور دیگر رہنماؤں کیخلاف بابری مسجد کیس دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -