ساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی کا عوام کی بے لوث خدمت پر شہباز شریف کو بھرپور خراج تحسین

ساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی کا عوام کی بے لوث خدمت پر شہباز شریف کو بھرپور ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کے موقع پر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ منصوبے کا 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونا وزیر اعلی شہبازشریف کی قیادت کے مرہون منت ہے ۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کر کے خادم پنجاب کے لقب کی لاج رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام حکومت پنجاب کا ایک ایسا عظیم اور شاندار پروگرام ہے جس کے تحت صوبے کی ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی گئی ہے اور سڑکوں کی تعمیر سے دیہی آبادی اور کاشتکاروں کو بے پناہ ریلیف ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ گندم خریداری مہم کے دوران بھی بہترین انتظامات کئے گئے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا گیا۔ کاشتکار گندم خریداری مہم کے دوران انتظامات پر مطمئن دکھائی دیئے اور وہ شاندار انتظامات پر کسان دوست وزیر اعلی شہباز شریف کیلئے دعا گو ہیں۔

خراج تحسین

مزید :

صفحہ آخر -