فلور ملز مالکان کو آٹے میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل کرنے کے احکامات

فلور ملز مالکان کو آٹے میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل کرنے کے احکامات

  

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) دودھ، گھی، پانی کے بعد اب آٹا بھی ٹھیک کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹا بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین کی جانب سے فلور ملز مالکان کو جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق 15اگست تک آٹے میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آٹے میں آئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامن B12، آئرن 15ppm، زنک 30ppm، فولک ایسڈ 1ppm اور وٹامن 0.008 ppm B12 شامل کیا جائے اور آٹا تیار کرنے والی کیمپنیاں قوانین کے مطابق آٹے میں ضروری اجزاء4 شامل کریں۔تاہم 15اگست کے بعد آٹے کی سیمپلنگ کی جائے گی اور آٹے میں مطلوبہ اجزاء شامل نا کرنے والی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -