چین سرمایہ کاری کرتاہے،حکومتیں گراتا اوربناتانہیں ، سعدرفیق

چین سرمایہ کاری کرتاہے،حکومتیں گراتا اوربناتانہیں ، سعدرفیق

  

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ چین سرمایہ کاری کرتاہے،حکومتیں گراتا اوربناتانہیں ، اب حکومتیں گرانے والی قوتوں سے جان چھوٹ جانی چاہئے۔وہ یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں’’ ریلوے کامستقبل "کے عنوان سے سیمینارمیں خصوصی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سی پیک کاموقع حاصل کیا جس پربھارت جلتاہے، اس منصوبے کوسیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے۔وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ سینٹرل ایشیا کے ممالک سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کیلئے تڑپ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعدپہلی بار ریلوے میں ویلیو ایڈیشن ہونے جارہی ہے، محکمہ کوعالمی معیارکابنانے کے لئے مزید تیس ارب کی سرمایہ کاری درکار ہے ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ چارسال کے دوران ریلوے کی کمائی انیس سے اکتالیس ارب تک لے آئے ہیں جو اگلے سال انشاء اللہ 53 ارب ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -