لاہور کالج فار ویمن اور سرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات

لاہور کالج فار ویمن اور سرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کر دئیے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈاکٹر عظمی قریشی جبکہ سرگودھا یونیورسٹی میں ڈاکٹر اشتیاق احمد کو مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔دونوں وائس چانسلرز کی تعیناتی چار سال کے لئے کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کر دئیے ہیں ۔واضح رہے کہ سرچ کمیٹی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر عظمی قریشی ،ڈاکٹر رخسانہ کوثر ،اور ڈاکٹر شاہدہ حسنین کے نام فائنل کئے تھے جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر اشتیاق احمد ،ڈاکٹر ظفر معین اور ڈاکٹر طاہر امین کے نام فائنل کئے تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے دوبارہ انٹرویوز کے جانے کا امکان ہے ،واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے لئے ڈاکٹر زکریا ذاکر ،ڈاکٹر مجاہد کامران ،اور ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے نام فائنل کئے گئے تھے۔

چانسلر تعینات

مزید :

صفحہ آخر -