ڈرگ کورٹ کے 4 ملازمین کی بھرتیوں کے خلاف درخواست، جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈرگ کورٹ کے 4 ملازمین کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وزارت قانون سے 11 جولائی تک جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری الطاف ملک کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے بنیادی موقف اختیار کیا کہ ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے 4 ملازمین کو اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بھرتی کیا،ڈرگ کورٹ میں قاسم، خرم، مزمل اور بابر کی غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں ہیں ،عدالت ان غیر قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دے ۔
جواب طلب