فنانس بل کی منظوری ،وزیر اعظم نے لیگی ایم این ایز کو بیرون ممالک جانے سے روکدیا

فنانس بل کی منظوری ،وزیر اعظم نے لیگی ایم این ایز کو بیرون ممالک جانے سے ...

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف نے فنانس بل کی منظوری کیلئے لیگی ایم این ایز کو بیرون مالک جانے سے روک دیا۔’’ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے بجٹ اجلاس میں اراکین کی عدم دلچسپی اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے فنانس بل کی منظوری کیلئے لیگی ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ممالک جانے سے منع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ارکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ممالک سفر کیلئے ایمرجنسی کی صورت میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -