کلبھوشن کیس ، عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کر ینگے،اٹارنی جنرل

کلبھوشن کیس ، عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کر ینگے،اٹارنی جنرل

  

اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کرے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کلبھوشن بھارتی ایجنٹ ہے ہمارے پاس اس کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا ۔عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یافتح نہیں ۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مگر ملکی سلامتی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے رہنمائی لی جائیگی۔ پاکستان قومی سا لمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -