پورٹ لینڈ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا واقعہ ناقابل قبول ہے: ٹرمپ کا مذمتی بیان

پورٹ لینڈ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا واقعہ ناقابل قبول ہے: ٹرمپ کا مذمتی ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورٹ لینڈ میں مذہبی منافرت کے ایک حالیہ واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ سوموار کو اپنے تازہ بیان میں شمال مغربی ریاست اوریگون کے شہر میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی جس میں دو امریکی شہری قتل ہوگئے تھے اور تیسرا شدید زخمی ہوا تھا جو ایک جنوبی شخص کو دو لڑکیوں پر آواز کسنے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزم حلیے کی بنیاد پر انہیں مسلمان سمجھ کر مسلمانوں کے خلاف بآواز بلند نفرت کا اظہار کرنے لگا جبکہ حجاب اوڑھے ہوئے ایک لڑکی مسلمان تھی اور اس کی دوسری دوست غیر مسلم سیاہ فام تھی۔ صدر ٹرمپ نے تازہ ٹویٹ میں واضح کیا کہ اس جنونی شخص کے چاقو سے حملے کا نشانہ بننے والے افراد نفرت اور عدم برداشت کے خلاف کھڑے ہوئے اس لئے ہماری تمام تر دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ریڈ انڈین نسل کا حملہ آور جیریمی جوزف کرسچین اس وقت جیل میں بند ہے۔ جان بحق ہونے والے امریکی شہری 53 سالہ رکی جان بیسٹ، 23 سالہ مرڈن نمکائی میچی تھے اور زخمی ہونے والا 22 سالہ میکاہ ڈیوڈ کول ہے۔ یاد رہے کہ کونسل اون امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے صدر ٹرمپ کو مذہبی منافرت کے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -