سائبر کرائم کیس کا پہلا فیصلہ، مجرم کو ایک سال قید 4ہزار روپے جرمانہ

سائبر کرائم کیس کا پہلا فیصلہ، مجرم کو ایک سال قید 4ہزار روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ میں سائبرکرائم کیس کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیاہے،ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے فیس بک پر لڑکی کو تنگ کرنے والے مجرم فہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے جانے والے سائبرکرائم کے کیس کا پہلافیصلہ گزشتہ روزسنایا گیاہے۔مجرم فہیم اسلام کے خلاف ایف آئی اے نے چالان پیش کیا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے فیس بک پر لڑکی کا جعلی اکاؤنٹ بنایا اور بعد میں لڑکی کو تنگ کرتا رہا،لڑکی کے والد یوسف حسن نے اس پر تحقیقات کرائی اور فہیم اسلام کو گرفتار کروایا۔ عدالت میں چالان آنے پر باقاعدہ سماعت ہوئی اور گزشتہ روزعدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا کا حکم سنادیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -