بی زیڈ یو ڈگری کیس، طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے: ہائیکورٹ

بی زیڈ یو ڈگری کیس، طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے: ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے بی زیڈ یو ڈگری کیس میں رجسٹراربی زیڈ یو ، کنٹرولرامتحانات اورسینئرپروفیسربہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو9جون کوطلب کرلیاہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ کے مستقل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فل بنچ کے روبرو بی زیڈ یو لاہورکمپس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں طلبہ کا کہناہے کہ بی زیڈ یو ملتان سے لاء سمیت مختلف مضامین کے دوبارہ امتحان لے کر انہیں جان بوجھ کرفیل کررہا ہے۔ طلبہ کا کہناہے کہ عدالت میں کروائی گئی یقین دھانی کے باوجود بی زیڈ یو ملتان میں سمرسمیسٹرشروع نہیں کیا جارہا، عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کا کہناہے کہ بی زیڈ یو ملتان عدالت میں کروائی گئی یقین دھانی پرعمل درآمد نہیں کررہاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -