گوجرانولہ: مسافر بس اور ٹریکٹر دیوار سے ٹکرا ئی، 3افراد جاں بحق، 14زخمی

گوجرانولہ: مسافر بس اور ٹریکٹر دیوار سے ٹکرا ئی، 3افراد جاں بحق، 14زخمی

  

گوجرانوالہ /تتلے عالی(نمائندہ پاکستان/ بیورو رپورٹ) سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ڈائیوو بس حادثہ میں تین افراد جاں بحق ،14افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ تا شیخوپرہ روڈ پر مرالیوالہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے بے قابو ہو کر پہلے ٹریکٹر ٹرالی اور پھر دیوار کے ساتھ جا ٹکرائی ، جس کے نتیجہ میں بس کا کنڈیکٹر الیاس ،مسافر خاتون آمنہ بی بی اور بس کا سیکیورٹی گارڈ بشیر جاں بحق ہو گیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ، جنہوں نے زخمی اور جاں بحق ہونے والے سترہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، دوسری طرف اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ آفیسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، جو واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ، پولیس کا کہنا تھاکہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تاہم دیگر نکات پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور اور 4دیگر مسافروں کو حالت غیر ہونے پر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -