پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے3مسافر لاپتہ ہوگئے

پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے3مسافر لاپتہ ہوگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز کے تین مسافر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔ تینوں مسافروں کے پی کے سیون ایٹ فائیو پر بورڈنگ کارڈز جاری ہوئے تھے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ایٹ فائیو پر بورڈنگ کارڈز جاری ہونے کے بعد تین مسافر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سارہ انیس،امجد حسین اور ریحا ماروا کو سیٹ نمبر سیونٹی ون ڈی،ای ایچ کیلئے بورڈنگ کارڈز جبکہ دو لگیج ٹیگ بھی جاری کئے گئے تھے۔ برطانوی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے حکام کو ان مسافروں کو سفر سے روکنے کا کہا گیا تھا۔ بی ایس ایف کی مذکورہ ای میل پر ایئر لائن عملے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر مسافروں کو تلاش کیا تو مذکورہ مسافر غائب ملے۔ تاہم ان کے برطانوی پاسپورٹس اور جاری بورڈنگ کارڈز ڈسٹ بن میں پائے گئے۔پی آئی اے کی لندن پرواز کے ساتھ ہی کابل کیلئے پرواز نمبر ٹو فور نائن کی بورڈنگ بھی جاری تھی۔تلاش کے دوران تین افغان خواتین بورڈنگ کارڈز کے بغیر بین الاقوامی لانج میں پائی گئیں۔خواتین کو کابل کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کیٹو فور نائن سے سفر کرنا تھا۔ گمشدہ مسافروں کا کابل کی پرواز پر خواتین کے مبینہ بورڈنگ کارڈز پر سفرکرنے کا امکان ہے۔ امیگریشن حکام نے پی آئی اے ٹاسک فورس کے اسرار اور ندیم نامی ٹریفک اہلکار کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -