کشمیر کے مسئلے کا مستقل حل کیا ہے، کانگریس نے راج ناتھ سے وضاحت مانگی لی

کشمیر کے مسئلے کا مستقل حل کیا ہے، کانگریس نے راج ناتھ سے وضاحت مانگی لی

  

نئی دہلی(اے این این)بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالنے سے متعلق بیان کی وضاحت طلب کرلی۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں کیا وہ اپنے ملک کے عوام کے سامنے واضح کرینگے کہ کشمیر کے مسئلے کے مستقل حل کی جزئیات کیا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ وقت کیلئے تو لوگوں کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے لیکن ہر وقت تمام لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ بی جے پی کشمیر کے معاملے پر سیاست کررہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -