سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ، سمری تیار

سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ، سمری تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس مقصد کے لئے وزارت خزانہ نے سمری تیار کر لی ہے ۔ طارق باجوہ 18 جون کو موجودہ عہدہ سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اس سے قبل وہ چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں ۔ نواز شریف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدہ پر ریٹائر ذاتی آدمی تعینات کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے بعد حکومت کے اہم میگاپراجیکٹ کا آڈٹ کرانے میں مشکل درپیش نہ ہو ۔ طارق باجوہ نواز شریف کے انتہائی قریبی آدمی ہیں اور حکم بجاآوری میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔ اس سال سی پیک کے 300 ارب روپے ، پاور منصوبوں اور دیگر اربوں روپے سے بننے والے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جانا ہے اس لئے نواز شریف ذاتی آدمی کو اس اہم آئینی پوسٹ پر تعینات کرنا چاہتے ہیں ۔آج کل ایڈہاک آڈیٹر جنرل کام کر رہا ہے جس کی تعیناتی اپوزیشن نے مسترد کر دی ہے اس سے قبل رانا امین آڈیٹر جنرل تھے جو نواز شریف کے قریبی آدمی تھے جبکہ اس سے قبل آڈیٹر جنرل نے نواز شریف دور حکومت میں 480 ارب روپے کا سکینڈل سامنے لائے تھے ۔ وزارت خزانہ نے طارق باجوہ کی سمری تیار کر کے منظوری کے لئے صدر کو ارسال کرے گی اور صدارتی منظوری سے آڈیٹر جنرل طارق باجوہ عیدالفطر سے قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔