نا اہلی کیس،دستاویزات سے ثابت نہیں ہو تا کہ رقم جمائمہ نے لندن سے بھیجی لیکن حقیقت یہی ہے :عمران خان

نا اہلی کیس،دستاویزات سے ثابت نہیں ہو تا کہ رقم جمائمہ نے لندن سے بھیجی لیکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر نا اہلی کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دستاویزات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رقم جمائمہ خان نے لندن سے بھیجی لیکن حقیقت یہی ہے ۔ بنی گالہ اراضی کا انتقال طلاق کے بعد جمائمہ کے نام نہیں ہوا ۔ حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے ۔ چئیرمین تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب اور اضافی دستاویزات میں منی ٹریل ، نیازی سروسز کو پاکستان میں ظاہر نہ کرنے کی وجوہات ، راشد علی خان کی طرف سے بھیجے گئے 20 ہزار پاؤنڈز کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔ تحریری جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ لندن سے بھیجا گیا پیسہ پبلک منی نہیں تھا ، پاکستان سے پیسہ بیرون ملک بھیج کر واپس نہیں لایا گیا ۔ راشد خان کے پہلے بنک لیٹر میں غیرملکی کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے کا بتایا گیا جبکہ دوسرے اکانٹ میں جمائمہ کی جانب سے رقم بھیجنے کا ذکر ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ طلاق کے بعد جمائمہ کے نام بنی گالہ اراضی کا انتقال نہیں ہوا ۔بنی گالہ اراضی ان کے نام اکتوبر 2005 میں ہوئی ، لندن فلیٹ کی فروخت سے پہلے فائل کیے گئے ریٹرن کا ریکارڈ ڈھونڈنا ممکن نہیں۔
عمران جواب