سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکلا کی میڈ یا ڈائس پر دھکم پیل

سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکلا کی میڈ یا ڈائس پر دھکم ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پاناما لیکس کیس کی جے آئی ٹی پر حسین نواز کے تحفظات کی درخواست پر سماعت کے بعدسپریم کورٹ کے باہر میڈ یا ڈائس پر مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز سے تحریک انصاف کے وکیل کی دھکم پیل ہو گئی ۔ پیر کو حسین نواز کے تحفظات کی درخواست پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور حسین نواز کے وکیل ڈائس پر آکر کھڑے ہوئے تو وہاں موجود ایک اور وکیل نے انہیں روکا ٗاتنی ہی دیر میں تحریک انصاف کا وکیل پیچھے سے بھاگتا ہوا آیا اور میڈ یا ڈائس پر دھکم پیل شروع ہو گئی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے ایک لمحے کیلئے مسلم لیگ ن کے وکیل کو بھی پکڑا لیکن پھر دھکم پیل کی وجہ سے میڈ یا ڈائس ہی گر گیا اور تمام لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -