پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں،امیر مقام

پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں،امیر مقام

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیرو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ درگئی میں دوقیمتی جانوں کی ہلاکت پرانتہائی افسوس ہے،پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان معصوم عوام کے پیچھے کچھ ہدایت کارہیں اورعوام کوورغلااوراکسارہے ہیں جونہ صرف ان معصوم عوام اوران کے لواحقین کے مجرم ہیں بلکہ آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کوجواب دہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدارااپنی سیاست کوچمکانے کیلئے معصوم عوام پررحم کرکے انہیں نہ اکسایاجائے، حادثے سے ایک روقبل میں نے اپنے پریس کانفرنس میں خدشے کا اظہارکیاتھا،مگرجوسیاسی دکان لگائے بیٹھے ہیں انہیں دوسروں کے جگرگوشوں پرترس نہیں آتا۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہمیں عوام کی مشکلات کامکمل ادراک ہے ،ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک عوام کے مشکلات کاازالہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی مدمیں عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورجلدعوام کے مشکلات کاازالہ ہوجائیگا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -