پی ایس 114،چوہدری اویس تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

پی ایس 114،چوہدری اویس تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سوچودہ سے چوہدری اویس کواپنا امیدوارنامزد کردیا ہے اورکہاہے کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخابات سے قبل ہی حلقے کے اندر حکومت مشینری حرکت میں آچکی ہے ۔ صوبائی وزرا کے علاقوں میں دورے اور سرکاری اداروں میں تبادلوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستا ن اپنا غیر جابندارانہ کردارادا کرتے ہوئے تبادلوں کی منسوخی کے احکامات جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاس نرسری میں پارٹی رہنماں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، سابق سینیٹر ہمایوں مندوخیل، سردارعبد العزیز، ملک شہزاد اعوان، دوا خان صابر، بلال غفار ، اکبر موریجو ،راجہ اظہر خان،پی ایس 114میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اویس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ فردوس نقوی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اس ملک کے اندر اپنا کردار ادا نہیں کر رہا یہی وجہ ہے کہ ہر الیکشن چیلنج ہوتا ہے اور عوام کا جمہوریت پر سے یقین کم ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت بھی اس ملک کے اندر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 60فیصدسے زائد لوگ ووٹ دیناپسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا ہم نئے چہرے اور نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے ۔ اسی لئے آج ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب کے لئے ضلع شرقی کے نائب صدر و نوجوان رہنما چوہدری اویس کا بطور پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ تحریک انصاف خاص طور سے شہری علاقوں میں نوجوان شہرے لے کر آئے گی ۔ پی ٹی آئی کے مدمقابل امیدوار ایک تاریخ کی ناکام اور بد ترین حکومت کا نمائندہ ہے کیونکہ جتنی تباہی کراچی میں پیپلز پارٹی کے 9سالہ دور حکومت میں ہوئی ہے اتنی کبھی نہیں ہوئی۔ انشا اللہ کراچی کی عوام 9جولائی کو اپنافیصلہ دیں گے کہ وہ ان کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کروائیں جائیں جس میں پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا جائے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -